مراد سعید سیاسی حریف کو جعلی ارسطو کہہ کر پھر برسے اور خوب برسے
مراد سعید سیاسی حریف کو جعلی ارسطو کہہ کر پھر برسے اور خوب برسے
باغی ٹی وی :وفاقی وزیر مراد سعید ایک بار پھر نون لیگ پر خوب برسے ہیں. ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کے جواب میں انہون نے کہا کہ کرپٹ لیگ کے ترجمان جھوٹے بیانات سے نوکری بچانے میں مصروف ہیں،ن لیگ کا نیشنل ایکشن پلان تو ”ڈان لیکس“ جیسی سازشوں پر مشتمل تھا.
انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کا سہرا پاکستان کی بہادر افواج اور پولیس کے سر ہے..آج سی پیک کا راگ الاپنے والوں نے ہر قومی منصوبے کو میگا کرپشن کی نظر کیا،جعلی ارسطو کہتے ہیں نوازشریف پر ملکی خزانہ لوٹنے کا کوئی کیس نہیں.معیشت کی بحالی کا دعویٰ کرنے والوں نے ملک کو 31 ہزار ارب کا مقروض کر دیا،