اسلام آباد:نواز شریف، شہباز شریف اور چوہدری نثار کیخلاف قتل کا مقدمہ :انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ سنادیا،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت دیگر کے خلاف قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا
ذرائع کے مطابق عدالت نے اس کیس میں نامزد مزید تین لوگوں کے بارے میں بھی بڑا فیصلہ جس کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے تینوں ملزمان سمیت دیگر افراد کی بریت کا فیصلہ سنایا۔
خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران لاٹھی چارج اور شیلنگ سے 3 کارکنوں کے قتل کی ایف آئی آر کی درخواست دی تھی۔
پولیس نےعدالتی حکم پر 2014 کے دھرنے کے دوران کارکنوں کے قتل کی ایف آئی آر درج کی تھی جس میں نوازشریف، شہباز شریف اور چوہدری نثار سمیت دیگر افراد کو نامزدکیا گیا تھا۔
پولیس نے مقدمےکی تفتیش کے بعد نوازشریف اور دیگر کے خلاف مقدمہ اخراج کی رپورٹ جمع کرائی جب کہ مدعی مقدمہ شاہ محمود قریشی نے مقدمہ خارج کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت میں ملزمان کے خلاف قتل کاٹرائل چلانے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے منظور نہیں کیا۔