صوبائی وزیرہاؤسنگ اسد کھوکھر، بھائی، بیٹے اور بھتیجے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج
لاہور:صوبائی وزیرہاؤسنگ اسد کھوکھر، بھائی، بیٹے اور بھتیجے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج،اطلاعات ہیں کہ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اسد کھوکھر اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ صوبائی وزیر کے گاؤں مانو وال کے رہائشی عظیم کی درخواست پر درج کیا گیا۔ شرقپور پولیس نے کہا کہ مقدمے میں اسد کھوکھر، مدثر کھوکر، بیٹے حمزہ اور بھیتجے حسن کھوکھر کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق اختر حسین کو اسد کھوکھر کے بیٹے حمزہ اور بھتیجے حسن نے قتل کیا، حاجی اختر کو اسد کھوکھر اور مدثر کھوکر کے مشورے سے قتل کیا گیا۔ ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا گیا کہ مقتول کے بھائی اور والد کو بھی ملزمان نے قتل کیا تھا۔
یاد رہے کہ 6 ماہ قبل صوبائی وزیر کے بھائی مبشر کھوکھر کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا۔صوبائی وزیراسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ مقدمہ مقتول کے بھتیجےکی مدعیت میں ڈیفنس سی تھانے میں درج کیا گیا تھا ۔ مقدمے میں گرفتار ملزم ناظم ،عمر حیات اور3 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا تھا ۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شادی کی تقریب جاری تھی کہ ملزم نے حملہ کر دیا، حملے کے دوران فائرنگ سے مبشر کھوکھر جاں بحق اور ایک مہمان زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ گرفتار ملزم ناظم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار جیل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ملزم کے ساتھیوں کا پتہ چلانے کے لئے سی آئی اے ٹیم نے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ۔