سرگودھا : ظلم کی انتہا ، شادی سے ایک روز قبل لڑکی کو قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز سرگودھا کے علاقے منگوال کی رہائشی 18 سالہ سحرش اہل خانہ کے ساتھ شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں بیوٹی پارلر جارہی تھی کہ راستے میں ملزم شیر محمد نے اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 18 سالہ سحرش جاں بحق ہوگئی۔

میزبانوں کا شہرمکہ 1100 ہوٹل ، خوبصورت عمارتیں‌ دنیا میں‌ سرفہرست قراردیا گیا

مقامی پولیس افسر افضال احمد کوثر کے مطابق 18 سالہ مقتولہ کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا ہے۔پسند کی شادی نہ ہونے پر ملزم نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیا

سندھ حکومت نے خواتین کو "ویمن آن ویل کیپین” چلانے کی تربیت

پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم شیر محمد لڑکی سے شادی کا خواہش مند تھا اور ملزم نے لڑکی کے والدین کے انکار پر شادی سے ایک روز قبل دوستوں کے ہمراہ لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔مقامی تھانے میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت…

Shares: