مری اور چھانگلہ گلی گھروں میں مریم نواز کتنے حصوں کی مالکِ؟

0
32

مری اور چھانگلہ گلی گھروں میں مریم نواز کتنے حصوں کی مالکِ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس، مریم نواز کے گھر منجمد کرنے پر دائر اعتراضات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

مریم نواز کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ مری اور چھانگلہ گلی گھروں میں مریم نواز صرف 3 حصوں کی مالک ہیں، کلثوم نواز سے وراثت میں ملنے والی جائیداد منجمد نہیں کی جاسکتی، مری اور چھانگلہ گلی گھروں کے اکثریتی مالک نواز شریف،حسن اور حسین ہیں

مریم نواز نے درخواست میں کہا کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد منجمد کردی، مری اور چھانگلہ گلی گھر وراثت میں آئے، نیب کیس سے تعلق نہیں،

احتساب عدالت 13 جنوری کو مریم نواز کے گھر منجمد کرنے پر دائر اعتراضات پر فیصلہ کریگی

مریم نواز شریف نے مکان نمبر 24-اے، بی اور III، ہال روڈ مری اور ایبٹ آباد کی چھانگلہ گلی میں واقع مکان کو توشہ خانہ کیس سے منسلک کرنے کے خلاف احتساب عدالت میں اعتراض کی درخواست دائر کی ہے،انہوں نے درخواست میں کہا کہ دونوں مکانات ان کی مرحوم والدہ کلثوم نواز کی ملکیت میں ہیں، دونوں مکانات ریفرنس میں مذکورہ مدت سے بہت پہلے ہی خریدے جا چکے تھے اور زیربحث مکانات کے مالک کی موت کے بعد 14 مئی 2019 کے فیصلے اور حکمنامے کے مطابق اس کی ملکیت قانونی ورثا کو منتقلی ہوئی تھی اور مکانات تمام قانونی ورثا کی مشترکہ ملکیت میں غیر منقسم ہیں۔

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

مریم نواز نے عدالت سے استدعا کی کہ یکم اکتوبر 2020 کو جاری کردہ آرڈر کو فوجداری مقدمے کی دفعہ 88(6A) کے تحت درست کیا جائے اور مذکورہ بالا پراپرٹی کو توشہ خانہ ریفرنس سے منسلک نہ کیا جائے۔

رواں سال ستمبر میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں مبینہ مجرم قرار دیا تھا، ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل شروع کیا تھا اور نیب کو انٹرپول کے ذریعے ان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔توشہ خانہ ریفرنس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لگژری گاڑیوں کی قیمت کا صرف 15 فیصد ادا کرکے توشہ خانہ سے گاڑیاں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ رواں برس ماہ جنوی میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق صدرآصف زرداری،نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کےخلاف بدعنوانی ریفرنس کی منظوری دی گئی تھی

ملزمان پرتوشہ خانہ سےتحائف کی گاڑیاں اونےپونےداموں تقسیم کرنےکاالزام ہے،توشہ خانہ کی گاڑیوں سے متعلق نواز شریف اوریوسف رضا گیلانی سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

واضح رہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تحفوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تحقیقات کررہا ہے ،اس حوالہ سے نیب نے نواز شریف سے جیل میں بھی تحقیقات کی تھییں اور اس کے لئے عدالت سے اجازت لی تھی،.

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

تفتیشی افسر راحیل اعظم ڈپٹی ڈائریکٹرنیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نوازشریف سے بطورملزم تفتیش کی اجازت دی جائے،گاڑی 1997 میں سعودی عرب نے وزیراعظم پاکستان کو تحفے میں دی تھی ، مرسڈیزبینز یوسف رضاگیلانی نے غیر قانونی طورپر2008میں نوازشریف کو دی جیل میں نوازشریف سےتفتیش کی اجازت دی جائے .نیب نے جیل میں نواز شریف سے تحقیقات کی تھی.

Leave a reply