مرید عباس قتل کیس: عدالت کا 9 اگست تک تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں کیس کے تفتیشی افسر اور مدعی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
مرید عباس قتل کیس، ملزم کے والد نے قانونی کاروائی کیلئے وکیل سے رجوع کر لیا
دوران سماعت تفتیشی افسر نے چالان جمع کرانے کیلئے مزید مہلت طلب کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ مرکزی ملزم عاظف زمان کے بھائی اور مفرور ملزم عادل زمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔

عدالت نے تحقیقات مکمل کر کے 9 اگست تک چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ 27 جولائی کو مرید عباس قتل کیس کے عینی شاہد اور ملزم عاطف کا ڈرائیور جناح اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ڈرائیور کو 20 جولائی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا ۔

Comments are closed.