شام: بشار حکومت ادلب میں مشروط جنگ بندی پر تیار

0
68

شامی حکومت نے شام کے اہم شہر ادلب میں مشروط جنگ بندی پرآمادی کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں ادلب کو اسلحہ سے خالی علاقہ قرار دینے کی روسی اور ترک تجویز کے بعد سرکاری فوج جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی’سانا’ کے مطابق ترکی اور روس نے ادلب کو اسلحہ سے خالی علاقہ قرار دینے کا ایک معاہدہ کیا ہے اور شامی حکومت کو بھی اس حوالے سےمطلع کیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب آستانا میں شام میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا نیا دور شروع ہو رہا ہے۔

دوسری جانب روس نے شامی حکومت کی طرف سے ادلب میں جنگ بندی پرعمل درآمد کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

خیال رہے کہ ترکی اور روس نے گذشتہ برس ستمبر میں ادلب میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ کے خطرات ٹالنے کے لیے ایک معاہدہ کیا تھا مگر اس پرعمل درآمد نہیں کیا جاسکا۔ادلب وہ شہر ہے جہاں بشار الاسد کے خلاف سب سے زیادہ مزاحمت پائی جاتی ہے.

Leave a reply