محکمہ لائیو سٹاک نے 300خاندانوں میں سستے داموں 5مرغیوں اور 1مرغے پر مشتمل تیس سو یونٹس تقسیم

0
52

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پروگرام فروغ گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت ضلعی محکمہ لائیو سٹاک نے 300خاندانوں میں سستے داموں 5مرغیوں اور 1مرغے پر مشتمل تیس سو یونٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر یاسر مصطفیٰ بٹ نے کہا کہ سستے داموں پولٹری یونٹس کی تقسیم کا مقصد دیہی اورشہری علاقوں میں گھریلو سطح پر صاف ستھری خوراک،دیسی انڈوں کے استعمال اور مرغبانی کے معاشی پہلوؤں پر شعور اجاگر کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرغبانی کے فروغ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام میں شامل پروگرام منصوبہ برائے گھریلو مرغبانی کے تحت ننکانہ صاحب لائیواسٹاک کمپلیکس میں لائیو سٹاک حکام نے ننکانہ صاحب ، واربرٹن ، منڈی فیض آباد ، بچیکی اور دیگر مضافاتی شہری اور دیہی علاقوں کے تین سو گھرانوں کی خواتین ، مرد حضرات اور مویشی پال حضرات میں اچھی پیداواری صلاحیت کی حامل مرغیوں کے 3سو یونٹس تقسیم کیے۔ مرغیوں کے ایک یونٹ میں پانچ مرغیاں اور ایک مرغا شامل ہے۔ فروغ گھریلو مرغبانی پروگرام کے سلسلہ میں لائیواسٹاک کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر یاسر مصطفیٰ بٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر خالد محمود ، سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر خورشید عالم سمیت دیہی اور شہری علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر خالد محمود اور ڈاکٹر خورشید عالم نے خریداروں کو بریفنگ دی۔محکمہ لائیو سٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ ننکانہ صاحب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسر مصطفیٰ بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 300گھرانوں کا انتخاب ایک مقررہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا

اس سے گھریلومرغبانی کو فروغ ملے گا۔ مرغیوں کی تقسیم اور گھروں کے اندر پرورش سے گھریلو مرغبانی کے فروغ سے بنیادی سطح پر انڈے اور پروٹین کی بڑھتی ہوئی طلب کو کافی حد تک پورا کیا جا سکے گا۔اس موقع پر مرغیاں لینے والے ذوہیب گجر نے بتایا کہ چند ماہ قبل بھی یہ مرغیوں کا سیٹ لیا تھا،اور آج وہ مرغیاں انڈے دے رہی ہیں جنہیں دیکھ کر میں بہت خوش ہوں واقعی میں اس اسکیم سے نہ صرف مرغبانی کو فروغ مل رہا ہے بلکہ غذائی ضرورت کیساتھ ساتھ سردیوں میں انڈے فروخت کرکے اچھے پیسے بھی کمائے ہیں۔ننکانہ صاحب کی عوام نے پروگرام فروغ گھریلو مرغبانی کے تحت مرغیوں کی تقسیم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لائیو سٹاک حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس اقدام کو سراہا۔

Leave a reply