مرغے کی بانگ پر مالکن پر گیا گزری جانیے تفصیل میں

0
39

فرانس میں ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں پیش آیا جس میں لوگوں نے مرغے کی بانگ سے تنگ آ کر اس کی مالکن پر مقدمہ درج کرا دیا۔ دعوے میں اس مرغ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فرانس کے ایک دیہی علاقے سینٹ پیری ڈی اولیرون میں مورِس نامی مرغے نے راتوں رات شہرت حاصل کر لی ہے، لیکن اس کی وجہ مرغ کی زوردار بانگ ہے جو پڑوسیوں کو بھی متاثر کر رہی تھی۔

سینٹ پیری ڈی اولیرون کے ایک خاندان نے کہا ہے کہ پڑوسن کا مرغ صبح اتنی زوردار بانگ دیتا ہے کہ اس سے بعض پڑوسی شدید پریشان ہیں اور وہ بغیر توقف صبح کے ساڑھے آٹھ بجے تک بانگ دیتا رہتا ہے۔ جبکہ مرغے کی مالکن نے کہا ہے کہ یہ ایک دیہی علاقہ ہے جہاں پرندوں کی آوازیں اور مرغ کی پکار ایک عام بات ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق حال ہی میں مرغ کی مالکن کورین فیسو عدالت میں پیش ہوئیں تاہم مرغ کو عدالت میں‌ پیش نہیں‌ کیا گیا اور نہ ہی دعویٰ‌ کرنے والے جوڑے نے عدالت میں حاضری دی۔

2017 میں مرغ کی مالکن کورائن فیسیو کو ایک نوٹس ملا جس میں ’ پڑوس میں گڑبڑ پھیلانے‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے مرغے کے ڈربے کو ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا.

اس کے بعد مرغے کی مالکن نے اسے دیر تک دڑبے میں ہی محصور رکھا لیکن پڑوسیوں کی تسلی نہ ہوئی اور اپریل 2018 میں ایک درخواست گزار اس کے گھر آیا اور مرغ کی بانگ کے ثبوت ریکارڈ کرکے لے گیا اور چند ماہ بعد مرغ کے مالک پر ایک باقاعدہ مقدمہ دائر کردیا گیا۔

Leave a reply