مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا

مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا
باغی ٹی وی :لاک ڈاؤن اور بے روزگاری سے ستائے لوگوں کے لیے ایک اور پریشانی ، رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مرغی کے گوشت کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، چکن ایک روز میں 15 روپے کلو مہنگا ہو گیاجس کی وجہ سے خریدار اور دکاندار دونوں پریشان ہیں۔تفصیل کے مطابق مٹن اور بیف کے بعد برائلر مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہورہا ہے ۔رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مرغی کے گوشت کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ،گزشتہ روز چکن کی قیمت میں 15روپے کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 197 سے بڑھ کر212 روپے کلو ہوگئی ـ

جبکہ زندہ مرغی کی قیمت 10روپے اضافے سے 146روپے کلو ہو گئی۔2 دنوں میں برائلر کی قیمت میں 21روپے کلو اضافہ ہوا ہے ۔اس حوالے سے شہریوں نے کہا برائلر گوشت سستا ہونے کی وجہ سے غریب آدمی بھی خرید سکتا تھا لیکن اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے قوت خرید کم ہو نے اور قیمتیں بڑھنے سے برائلر گوشت خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے ، انہوں نے کہا دیگر اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔دوسری طرف دکاندار بھی سر پکڑ کر بیٹھے ہیں،انہوں نے کہاکہ قیمت بڑھنے سے خریدار کم ہو گئے جس کے باعث کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے.
ادارہ شماریات کے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہےکہ اپریل میں دال مسور 27.54 فیصد دال مونگ 23.11 فیصد، پھل اور انڈے 17.71 فیصد جب کہ چینی 2.55 فیصد مہنگی ہوئی۔

اس کے علاوہ دال ماش 14 فیصد،دال چنا 10.43 فیصد، بیسن 8 فیصد، لوبیا 4.73 فیصد اور سفید چنے 4.3 فیصد مہنگے ہوئے۔

واضح رہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 10.24 اور جولائی سے مارچ کے دوران مہنگائی کی شرح 11.53 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی

Comments are closed.