مرید عباس قتل کیس، ملزم کے والد نے قانونی کاروائی کیلئے وکیل سے رجوع کر لیا
کراچی میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل میں ملوث عاطف زمان کے والد نے بھی قانونی کاروائی کیلئے وکیل سے رجوع کر لیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وکیل ملزم منصف جان کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف زمان کے والدین مانسہرہ میں ہیں، والد کے مطابق 6 روز پہلے عاطف کو اغوا کر لیا گیا تھا، عاطف کےاغوامیں اسکےقریبی 5 سے 6 دوست ملوث تھے، والدکاکہناہےکہ عاطف تاوان دینے کے بعد رہا ہو کر آیا تھا،
وکیل کا کہنا ہے کہ عاطف کےوالد کے مطابق حقائق ٹی وی پرچلنےوالی خبروں سے مختلف ہیں، وکیل منصف جان کا کہنا ہے کہ میری اب تک عاطف سے ملاقات نہیں ہوسکی ہے.