مرید کے:مرید کے میں دھماکا ہوگیا:22 افراد زخمی ،اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے مرید کے میں سوگ والے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 9بچوں سمیت 22 افراد جھلس گئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو 1122کے مطابق مریدکے میں نواحی گاؤں کوٹ مائی دا ڈیرہ کے ایک گھر میں کھانا بناتے ہوئے گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔

سلنڈر میں گیس لیک ہونے سے آگ لگنے پر سلنڈر پھٹ گیا-ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا-

زخمیوں 11 بچے 4 خواتین اور 6 مرد افراد شامل ہیں -سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والوں میں 4 افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے-

پولیس کے مطابق مریدکے نثار ولد مشتاق نامی شخص کے گھر میں 2 روز قبل فوتگی پر افسوس کیلئے آئے ہوئے مہمان اور گھر کے افراد سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہو گئے-

Shares: