مری پریس کلب کے صدر سدھیر احمد عباسی کی قیادت میں پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے جھیکا گلی کے مقام پر ملک بھر سے پی ایف یو جے کے رہنما رانا عظیم کی قیادت میں آنے والے صحافیوں کا پرتپاک استقبال کیا اور اس موقع پر کشمیری قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی گئی اور مری کے صحافیوں کا ایک وفد لائن آف کنٹرول جانے کے لیے مظفرآباد روانہ ہو گیا
یاد رہے کہ صحافیوں کاوفد لاہور سے پی ایف یو جے کی قیادت میں لاہور سے روانہ ہوا تھا۔ اسلام آباد میں مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان اور امین گنڈا پور نے صحافیوں سے ملاقات کی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا اس وقت خواب خوگوش کے مزے لے رہی ہے۔ ہم نے اس دنیا کو جگانا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان اس جدوجہد کو ایک تحریک کی شکل دینا چاہتے ہیں۔
رانا عظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت کی وجہ سے کشمیر کامسئلہ امت مسلمہ کا مسئلہ بن چکا ہے۔ کشمیر ان شاءاللہ عمران خان اور باجوہ کی قیادت میں آزاد ہو گا۔ ملک بھر کے صحافیوں نے اب قلمی جہاد کے ساتھ ساتھ اصل جہاد کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صحافی سینے پر گولی بھی کھائیں گے اور ہندو فوجی کو ماریں گے بھی۔








