مری آرٹس کونسل میں قائم جدید تھری ڈی کوھسار سینما جو گزشتہ چھ سال سے بند تھا اور جس پر تقریباً ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئی تھی بلاآخر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل سید بلال حیدر کی کوششوں سے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و ثقافت علی نواز ملک کا کھنا تھا کہ مری سیاحتی مقام کے ساتھ ساتھ اپنی ایک تاریخ بھی رکھتا ھے اور مری میں سیاحت کے ساتھ مثبت تفریح اور فن و ثقافت کے لئے کوشاں ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مری میوزیم کو پھوٹوھار اور مری کی قدیم تاریخ کا مرکز بنایں گیں۔

جبکہ ”فنکاروں اور مقامی افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کھا کہ وہ ایگزٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کے مشکور ہیں جنہوں نے مری کی عوام کا پرانا مطالبہ پورا کرنے میں خصوصی دلچسپی لی ۔” مری تھری ڈی سینما تین سو نشستوں پر مشتمل ھےاور تمام جدید ترین سھولیات سے آراستہ ہے۔اس موقع پر پر سیکرٹری اطلاعات و ثقافت اور ایگزٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد ، ڈائریکٹر اکاؤنٹ فنانس رانا مقبول اور ڈپٹی ڈائریکٹر مری آرٹس کونسل محمد شکور بھی موجود تھے۔

دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان

Shares: