مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کا چارج سنبھال لیا، اس موقع پر میونسپل کمشنرکراچی دانش سعیداوردیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایدمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کے ایم سی بلڈنگ پہنچے ، جہاں انھوں نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کاچارج سنبھالا، اس موقع پر میونسپل کمشنرکراچی دانش سعیداوردیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔
ایڈمنسٹریٹرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کی کےایم سی کے افسران سے تعرفی ملاقات کی۔
یاد رہے گذشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا.
اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ پارٹی کا شکر گزار ہوں کہ مجھے بڑی ذمہ داری دی جارہی ہے.
کراچی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
یاد رہے رواں ماہ سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگایا جائے گا۔
بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کی بطور یڈمنسٹریٹرکراچی تعیناتی پر تحفطات کا اظہار کیا تھا.
ایم کیو ایم پاکستان نے صوبائی حکومت کی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر بنانے کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے آخری حد تک جانے کا اعلان کیا تھا۔