شہر قائد کراچی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق وفاقی حساس ادارے کی مدد سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انویسٹی گیشن نے کراچی میں تیموریہ کےعلاقے ارم شاپنگ سینٹرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ کارروائی کے دوران مسافر بس سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، جو پشاور سے کراچی اسمگل کیا جا رہا تھا، جبکہ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے برآمد کیے گئے اسلحے میں 6 نائن ایم ایم پستول، 8 تیس بور پستول، ایک پین پستول شامل ہے، مختلف پستول کے 16میگزین، 30 بور اور نائن ایم ایم کی 950 گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ ممکنہ طور پر دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا اور گرفتار ایک ملزم کا بھائی گزشتہ سکھر بائی پاس کے قریب اسلحہ اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا تھا۔ گرفتار دونوں ملزموں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ملزم مورخہ 25 مارچ 2023 کو ساتھی کے ہمراہ علی گڑھ بازار میں شہری اویس اور راہگیر سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 175/2023 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج ہے۔ایس ایچ او اورنگی نے ویڈیو اور خفیہ اطلاع کی مدد سے کاروائی کرکے ملزم حیدر ولد محمد علی کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے وارداتوں کے دوران چھینے گئے 02 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد، برآمدہ موبائل فونز میں شہری اویس سے چھینا گیا موبائل فون بھی شامل ہیں۔جبکہ ملزم نے دوران انٹروگیش اعتراف کیا کہ دوسرا برآمدہ موبائل فون ملزم ایک ہفتہ قبل پاپوش نگر سے چھین کر فرار ہوا تھا۔گرفتار ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید مقدمات میں شناخت و تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

Shares: