مسافر کوچ کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، دو بچوں سمیت 8 زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے ڈھرکی قومی شاہراہ نارو واہ پل کے مقام پر مسافر کوچ گنے کے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو بچوں اور خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کے بعد ڈرائیور اور کلینر دونوں فرار ہو گئے، 2 افراد مشتاق احمد اور محمد نعیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ھو گئے، ان کا تعلق لیاقت پور سے ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کا تعلق رحیم یار خان، لیاقت پور، صادق آباد سے بتایا جا رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور اور کوچ ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا، مسافر بس کراچی سے صادق آباد جا رہی تھی، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جن کا علاج جاری ہے،. پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے،پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا ہے.