مسافرٹرین کی نئی کوچز کو قومی اثاثہ سمجھ کر استعمال کریں،خواجہ سعد رفیق

0
52

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا-

باغی ٹی وی :وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نئی آنے والی کوچز کا تفصیلی معائنہ، معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور کوچز کی حفاظت، دیکھ بھال اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی-
https://twitter.com/PakrailPK/status/1602273708260859904?s=20&t=prE9yadzd593C_JDGcuQ5g

اسلام آباد میں 100 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کا انکشاف

سعد رفیق نے کہا کہ کوچز پارکنگ ایریا میں روشنی کا مناسب انتظام اور سی سی ٹی کیمرے نصب کیے جائیں علاوہ ازیں آئندہ پاکستان میں بننے والی کوچز میں مزید بہتری لانے کیلیے تجاویز دیں


انہوں نے مسافروں سے نئی کوچز کو قومی اثاثہ سمجھ کر استعمال کرنے کی درخواست کی-
https://twitter.com/PakrailPK/status/1602273705568108545?s=20&t=prE9yadzd593C_JDGcuQ5g
وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی کوچز منگوانے کا منصوبہ اور اس کی تفصیلات 2017 میں طے ہوئیں کوچز 2019 کی پہلی سہ ماہی میں آ جانی چاہییں تھیں پونے تین سال تاخیر سے ریلوے کو نقصان پہنچا-

پاکستان میں تعنیات جرمن سفیر کا گوادر کا دورہ ، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

Leave a reply