راولپنڈی: لاکھوں روپے سے بھرا بیگ ملنے پر ریلوے پولیس اہلکار نے مسافر کو لوٹا دیا
مسافر لاکھوں روپے سے بھرا بیگ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر چھوڑ گیا جبکہ پولیس نے اسٹیشن سے ملنے والے بیگ کو ہیلپ لائن سینٹر جمع کرادیا.
ریلويز پولیس نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے ملنے والے ایک بیگ کو ہیلپ لائن سینٹر جمع کرادیا ہے ریلويز پولیس نے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کردی ہے اور لاکھوں روپے سے بھرا بیگ مسافر کو لوٹا ديا گیا ہے۔ ترجمان ریلوے پوليس کے مطابق کانسٹیبل عمران علی کو لاوارث بیگ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے گیٹ کے ساتھ پڑا ہوا ملا جو اس نے ہیلپ سینٹر میں جمع کرادیا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی اکاؤنٹنگ کمپنی سے آڈٹ کا کہنا خوش آئند ہے. اقوام متحدہ
سندھ پولیس کی جانب سے ڈی جی رینجرزسندھ کو الوداعی ظہرانہ :ڈی جی رینجرز کی خدمات کو سراہا گیا
ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق لاوارث بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں 6 لاکھ نقدی، انعامی بانڈز، آرٹیفیشل جیولری اور دیگر سامان موجود تھا، جب کہ بیگ میں ایک عدد موبائل بھی موجود تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ بیگ سے ملےموبائل کے ذریعےمسافر سے رابطہ کیا گیا، اور مسافر محمد اشرف کو واپس راولپنڈی اسٹیشن بلایا گیا تھا، اور تصدیق کرکے بیگ اس کے حوالے کردیا گیا تھا۔ ترجمان ریلوے پولیس نے بتایا کہ محمد اشرف نامی شخص نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ملازم ہیں، وہ اپنی فیملی کے ہمراہ بذریعہ خیبرمیل روہڑی جا رہے تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اشرف ٹرین پر سوار ہوتے وقت بیگ راولپنڈی اسٹیشن پر ہی بھول گئے تھے، اور بیگ کے بغیر ہی خیرپورپہنچ گئے، تاہم ریلویز پولیس نے رابطہ کرکے بیگ ان کے حوالے کر دیا۔ ڈی آئی جی نارتھ ڈاکٹر وقارعباسی نے ایمانداری پر ملازمین کو تعریفی اسناد اور انعام سےنوازا۔