ٹوکیو کے ہوائی اڈے پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے

ٹوکیو کے ہوائی اڈے پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ہوائی اڈے پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے

جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ نے طیاروں کے ٹکرانے کی تصدیق کی ہے، مقامی میڈیا کے مطابق طیارے ٹیکسی وے کے قریب آپس میں ٹکرائے، بنکاک جانے والی تھائی ایئر ویر کی پرواز اور ایوا ایئر کی پرواز آپس میں ٹکرائیں، حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے کے قریب پیش آیا ،طیارے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کے بعد دونوں طیارے ایئر پورٹ پر ہی موجود ہیں،

قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ طیاروں کے تصادم کی وجہ سے تھائی ایئرویز کے طیارے کے ونگ کا ایک حصہ ٹوٹ گیا اور اسے رن وے کے قریب کھڑا کر دیا گیا ہے،واقعہ کے بعد قریبی رن وے بند کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے کچھ ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی آمد میں تاخیر ہوئی ہے،

حادثے میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ کچھ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رن وے پر فائر بریگیڈ اور ہنگامی سروس کی گاڑیاں پہنچیں، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

Comments are closed.