مسافر ٹرینوں کی بڈ کھول دی گئی

0
140

اسلام آباد (محمد اویس) 17 مسافر ٹرنیوں کی فنانشل بڈ کھول دی گئی ہیں، مسافر ٹرینوں کی نجکاری میں نجی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کے باعث17 ٹرنیوں میں سے 11 مسافرٹرینوں کی سنگل بڈ آگئی جبکہ 6 ٹرینوں کے لیے ایک سے زائد کمپنیوں نے بولی دی، 17 میں سے پاکستان ریلوے کی کمپنی پراکس نے 8 ٹرینیں حاصل کی ہیں، جن میں تیز گام، ہزارہ، ملت، کراکرم، پاکستان، سنک رفتار اورلاثانی ایکسپریس شامل ہیں.

ایس ایس آر کمپنی نے 5 ٹرنیوں کی فنانشل بڈ میں کامیابی حاصل کی ہے، جن میں میانوالی، اسلام آباد ایکسپریس، رحمان بابا شاہ حسین اور بہاؤالدین زکریا شامل ہیں ۔دو ٹرنیوں کی فنانشل بڈ میں اے اے انٹرپرائز کامیاب ہوئی ہے، جن میں سبک خرام اور راول ایکسپریس شامل ہیں، آر اے اے ایس کمپنی ایک ٹرین جعفرایکسپریس لینے میں کامیاب ہوئی ہے، جبکہ ایک ٹرین غوری ایکسپریس عمران انٹرپرائز نے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، دستاویزات کے مطابق 11 مسافر ٹرنیوں کی سنگل بڈ آئی ہے، جس کی وجہ سے مقابلہ کی فضاء نہ بن سکی، دیکھنا یہ ہے کہ جن ٹرنیون کی بڈ سنگل آئی ہے ان کی منظوری دی جاتی ہے یا ان کو آوٹ سورس کرنے کے لیے دوبارہ اشتہار دیا جائے گا، اس حوالے سے ریلوے ترجمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہ ہوسکا ہے.

Leave a reply