مسافرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ پراکس کو دینے کے فیصلہ پر عمل درآمد شروع

0
30

مسافرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ پراکس کو دینے کے فیصلہ پر عمل درآمد شروع ہوگیا،
پراکس کے نئے رولز کی منظوری آج بروز بدھ پراکس بورڈ اجلاس میں دی جائے گی
اجلاس سیکرٹری ریلوے کی سربراہی میں وزارت ریلوے میں ہوگا
جتنا ریلوے کم رہی ہے اس سے زیادہ پر مسافرٹرینیں پراکس کودی جائیںگئیں ،ذرائع

اسلام آباد(محمد اویس)ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ میں ناکامی کے بعدمسافرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ پراکس کو دینے کے فیصلہ پر عمل درآمد شروع ہوگیا،مسافرٹر ینیں ریلوے پراکس کودینے کے لیے نئے رولز کی منظوری آج پراکس بورڈ اجلاس میں دی جائے گی اجلاس سیکرٹری ریلوے کی سربراہی میں وزارت ریلوے میں ہوگا۔اس خبررساں ادر ے کے مطابق مسافرٹرنیوں کی کمرشل مینجمنٹ کی آئوٹ سورسنگ میں ناکامی کے بعد مسافرٹرینیں پاکستیان ریلوے کی اپنی کمپنی پراکس کو دینے کے لیے کام شروع ہوگیاہے اس حوالے سے آج بروز بدھ15دسمبر کو پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروسز(پراکس) کے بورڈ کااجلاس اسلام آباد میں وزارت ریلوے میں ہوگا اجلاس میں سیکرٹری وچیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی ،سی ای اور ریلوے نثار میمن ،ایم ڈی پراکس عامربلوچ ،ممبرفنائس وزارت ریلوے،اے جی ایم ٹریفک ،اے جی ایم ا نفرسٹکچر،اے جی ایم مکینیکل،جنرل منیجر ڈبلیواینڈایس آئی اورجنرل منیجرایم اینڈ ایس پاکستان ریلوے شریک ہوں گے

اجلاس میں پراکس کے نئے رولز پیش کئے جائیں گے اور اس پر بورڈ ارکان کو بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد پراکس کے نئے رولز کی منظوری دی جائے گی جس کے بعد پراکس ریلوے کے مسافرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ لینے کے قابل ہوجائے گی۔ذرائع کاکہناہے کہ جتنا ریلوے ان مسافرٹرنیوں سے کم رہی ہے اس سے زیادہ پر مسافر ٹرینیں پراکس کودی جائیںگئیں جس سے ریلوے کوفائدہ ہوگا ۔واضح رہے کہ ٹرینوں کی باربارآوٹ سورسنگ میں ناکامی کے بعد وزیرریلوے سینیٹراعظم سواتی نے 4 دسمبر کو مسافرریل گاڑیاں پراکس کودینے کی ہدایت کی تھی جس کے لیے نئے رولز بنائے جارہے ہیں

Leave a reply