مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے والے دو ریلوے پولیس اہلکار گرفتار، وفاقی وزیر ریلوے نے دیں سخت ہدایات

0
55

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی ہدایات پرآئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان کی کرپٹ عناصر کے خلاف مہم تیز تر کر دی گئی ہے-

باغی ٹی وی ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے والے ریلوے پولیس سکھر ڈویژن کے ہیڈ کانسٹیبل منیر احمد اور کانسٹیبل عنائیت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے-

دونوں ریلوے پولیس اہلکاروں نے گرین لائن پر 10مسافروں کو حیدرآباد تا روہڑی سفر کروایا اور 4,000روپے بطور رشوت وصول کیے ۔

عملہ ریلوے کے چیک کرنے پر مسافروں نے بتایا کہ انہوں نے بغیر ٹکٹ سفر کیا ہے اور گشت پر مامور ریلوے پولیس ملازمین کو اس مد میں 4,000روپے ادا کئے ہیں موقع پر موجود ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس روہڑی نے دونوں ریلوے پولیس اہلکاروں کوفوری گرفتار کر لیا۔

دونوں ریلوے پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس روہڑی مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہےمسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں بیس ہزار بیس روپے وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کروادیئے گئے۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی کرپٹ عناصر کے خلاف موثر کارووائی کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز اورچیف کمرشل منیجر ریلوے کو شاباش-

Leave a reply