مسلح افواج میں خدمات سمیت اقلیتیں پاکستان کی ترقی میں موثر انداز میں حصہ لے رہی ہیں،وزیراعظم

0
29

مسلح افواج میں خدمات سمیت اقلیتیں پاکستان کی ترقی میں موثر انداز میں حصہ لے رہی ہیں،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت قومی ترقی کے لئے اقلیتوں کو با اختیار بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اقلیتوں سمیت ملک کے تمام شہریوں کو مساوی شہری سمجھتی ہے اور انہیں ان کی صلاحیتوں کے مطابق قومی ترقی کے لئے سماجی، معاشی اور سیاسی طور پر با اختیار بنا رہی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسیحی بھائیوں کو کرسمس کے موقع دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کے پہلے دن سے ہی پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتوں کو مذہب، پیشے اور علاقائی تفریق کے بغیر مساوات، آزادی اور سیکورٹی کی پالیسی کا واضح اعلان کیا۔ ہ ہماری حکومت تمام پاکستانیوں بالخصوص اقلیتوں کو پر امن بقائے باہمی اور مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کرسمس وہ خاص موقع ہے جس سے حضرت عیسیٰ کے پیغام کا اظہار ہوتا ہے جو کہ پورا پیغام انسانیت سے محبت، امن، برداشت اور شفقت پر مبنی ہے، ہم مسلمان ہونے کی حیثیت سے حضرت عیسیٰ کا بہت احترام کرتے ہیں۔ انہیں بہت خوشی ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں ملک کی مسلح افواج میں خدمات سمیت کسی رکاوٹ کے بغیر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں موثر انداز میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس سے ملک کے طول و عرض میں تمام مذاہب کے درمیان معاشرتی ہم آہنگی کی عکاسی ہوتی ہے، یہ وہ عزم ہے جس سے ہم اپنی خوشیوں اور اقدار سے ایک خاندان کی طرح مل کر لطف اٹھاتے ہیں۔

قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسی عزم کو برقرار رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے کرتار پور راہداری قائم کی تاکہ سکھ برادری اپنے مقدس مزار پر آ سکے۔ اس سے ہماری دیگر مذاہب کے لوگوں اور اقلیتوں کے لئے اہمیت کا اظہار ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ملک میں تمام اقلیتیں بالخصوص مسیح برادری ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں بالعموم اور صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بالخصوص اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے ان کی ملک سے حب الوطنی اور خدمت سے سرشار اور مخلصانہ تعلق کو سراہا اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ مزید عزم اور حوصلے ملک کے امن اور ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Leave a reply