قصور
رات گئے میرج ہال میں 7 سے 8 ڈاکوؤں نے پوری بارات کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا،اہلیان علاقہ سخت پریشان،ڈی پی او قصور سے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں بھلو ٹاپ اور وڈانہ سٹاپ کے درمیان  فیروز پور روڈ پر واقع میرج ہال میں رات گئے 7 سے 8  مسلح ڈاکووں نے  ہال میں گھس کر پوری بارات کو یرغمال بنا کر  لوٹ لیا
ڈاکووں نے خواتین سے بھی لاکھوں روپیہ مالیت کے زیورات چھینے اور دلہن سمیت بارات میں موجود درجنوں خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچ لیں جبکہ جاتے ہوئے ڈاکو باراتیوں کے موبائل بھی لے گئے جس پر  رات گئے متاثرہ افراد نے فیروز پور روڈبلاک کرکے احتجاج کیا  پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی
اطلاع پا کر  مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحیقات شروع کر دی اور میرج ہال کے کیمروں کی مدد سے نامعلوم ڈاکوؤں کا سراغ لگایا جا رہا ہے
شہریوں نے اس واردات کے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال یقینی بن سکے








