بھار ت میں ہندو انتہاپسند لیڈر سوامی اسیمانند نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان صرف ہندوستان ہی نہیںپوری دنیا کے لئے مسئلہ ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوانتہاپسند لیڈر نے اپنے ایک انٹرویو میںکہا ہے کہ مسلمانوں کی آبادی میں جس تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے یہ پوری دنیا پر کنٹرول کر لیں گے.
ہندو معاشرہ مسلمانوں سے پریشان ہے. مجھے سمجھوتہ ایکسپریس کا پتہ نہیں تھا لیکن مجھے سرنڈر کرنے کیلئے کہا گیا اور پھنسایا گیا.
یاد رہے کہ سوامی اسیمانند مکہ مسجد اور اجمیر درگاہ دھماکوں کے اہم ملزمان میں سے ہیں. مذکورہ ہندو لیڈر کو این آئی اے کی عدالت نے کچھ عرصہ قبل بری کر دیا تھا.