معروف بیوٹیشن مسرت مصباح نے اپنے ٰایک انٹرویو میں زکر کیا ہے کہ کیسے ان کو کام کے دوران دھمکیوں کا سامنا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ شروع میں مجھے تو پہچان نہیںہوتی تھی کہ میرے سیلون میں آنے والی خاتون کون ہے کس کی بیوی یا بہن بیٹی ہے. لیکن اس کے باوجود میں نے ہمیشہ ان کا اچھے سے کام کروایا ایک بار ایسا ہوا کہ میرے پاس ایک خاتون آئیں تو سروسز لینے کے بعد پیسے دینے کی باری آئی تو کہنے لگی مجھے فری سروسز چاہیں پیسے نہیں دوں گی تو میں نے کہا کہ ٹھیک ہے میں ڈسکائونٹ دے دیتی ہوں لیکن فری نہیں ہو سکتا ایسا ہوا کہ پیسے تو وہ دے گئی ، پیسے ایسے دئیے جیسے کسی کے منہ پہ مارتے ہیں اور جاتی بار کہہ گئی کہ تمہیں پتہ نہیں میں کون ہوں . بس پھر اس کے بعد
مشکلات کا سامنا رہا کبھی فون کٹ جاتا کبھی بجلی کٹ جاتی کبھی ٹیکس کے نوٹسسز آتے . اس سب سے بہت پریشان رہی لیکن میں نے یہ سیکھا کہ اب جو بھی آئے گا سیلون میں پہلے میں پوچھوں گی آپ کون ہیں ، کہاں سے آئی ہیں اس حساب سے زرا پروٹول زیادہ کر دیا کروں گی اب ایسا ہی کرت ہوں . اب کسی جگہ جانا ہو کسی کا عوت نامہ ہو تو میں ایسی چیزوں کو بہتر انداز سے ہینڈل کرنے لگ گئی ہوں تاکہ کل کو میرے لئے مسئلہ نہ بنے . لیکن یہ بات ہے کہ مجھے دھمکیوں کا سامنا رہا ہے.