پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے-
باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 29 ہزار216کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 378 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میںملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار392 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 281 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.29 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار353، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 304، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 968، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 662، بلوچستان میں 35 ہزار 398، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 125اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 582 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 530 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 85، خیبر پختونخوا 6 ہزار 291، اسلام آباد ایک ہزار 19، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 377 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 60 لاکھ سے بڑھ گئی عالمی سطح پر تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ کورونا کی وبا پر نظر رکھنے والی امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی نے اعداد وشمار جاری کیے۔
دسمبر 2019میں چین کے شہر ووہان میں منظر عام پر آنے والا یہ وائرس پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 958,437 ہے دنیا بھر میں کورونا کے باعث اموات میں پاکستان کا 31 واں نمبر ہے۔