مشرف فیصلہ، چودھری شجاعت نے پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کر دی، کیا کہا؟

مشرف فیصلہ، چودھری شجاعت نے پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کر دی، کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو سزا سے سرحد پر کھڑے ہر سپاہی کو دکھ ہوا، ہمیں فوج کے اس سپاہی کے جذبات کی بھی تشویش ہونی چاہیے۔ اس فوجی پر کیا بیتے گی جب اس کے سپہ سالار کو غدار کہا جا رہا ہے، ہمارے فوجی جوانون نے وطن عزیز کا دفاع کیا،

چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کا آرمی چیف آسانی سے نہیں بنتا، مشرف ہو یا کوئی اور فوجی، جنرل کے عہدے تک پہنچنے کیلئے قابلیت، احساسات اور ملک و قوم سے محبت کے جذبات اس میں کوٹ کوٹ کر بھرتے ہوتے ہیں۔ 1947ء سے آج تک ہزاروں مثالیں ملتی ہیں کہ ہمارے فوجی جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں اور وطن عزیز کا دفاع کیا،

چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ اپنی جھوٹی اور جعلی قابلیت کی بنیاد پر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، فوج کے خلاف اپنے ڈرائنگ رومز اور ٹی وی شوز میں بیٹھ کر مباحثوں کے دوران وہ اپنی جھوٹی قابلیت کو اجاگر کرنے کی کوشش  کرتے ہیں۔

قبل ازیں چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کو ٹیلی فون کیا اورنعیم الحق کی مزاج پرسی کی اور خیریت دریافت کی چودھری شجاعت کی جانب سے نعیم الحق کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے بھی دعا کی گئی،

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلے بعد میں سنایا جائے گا

Comments are closed.