مشرف فیصلہ،چیف جسٹس نے سوموٹو نہ لیا تو ہم کیا کریں گے؟ فاروق ستار نے کیا بڑا اعلان

0
34

مشرف فیصلہ،چیف جسٹس نے سوموٹو نہ لیا تو ہم کیا کریں گے؟ فاروق ستار نے کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق صدر پاکستان اور آرمی جنرل (ر) پرویز مشرف سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انکے خلاف آنے والے غیر انسانی اور غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف کراچی پریس کلب پر شرکاء کی بڑی تعداد کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کارکنان،اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا۔آدمی کے سامنے بلی کمزور ہوتی ہے تو اسکو کمرے میں بند کرکے ظلم کرتا ہے اگر وہ بلی بدگ گئی تو کمرے میں ایک سوراخ بھی رکھنا چاہیے۔آج اشاروں میں بات ہوگی بہت سے لوگ ڈائریکٹ بات کرتے ہیں مگر گردن آگے ہماری ہوتی ہے۔ایک بڑے طبقے کی دل آزاری ہوئی ہے۔مہاجر قوم کا دل کے دلوں کو تکلیف پہنچی ہے جو شخص سب سے پہلے پاکستان کہا کرتا تھا اسکو غدار قرار دے دیا گیا چیف جسٹس فیصلے میں استعمال ہونے والی زبان کا سوموٹو نوٹس لیں

خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

فاروق ستار نے کہا کہ سویلین اداروں کو بھی سب کو ایک جیسا پاکستانی ماننا ہوگا۔جو اقدام ضیاء الحق ایوب خان اور یحییٰ خان نے کیا وہ ہی پرویزمشرف نے کیا۔جس طرح ذوالفقار علی بھٹو کا فیصلہ آج تک متنازعہ ہے ویسے ہی پرویز مشرف کا فیصلہ بھی متنازعہ ہے۔آج کا مظاہرہ سیشن کورٹ ہے کل یہ سپریم کورٹ کے برابر بھی ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ٹیچرز پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔حمود الرحمن کمیشن کو بھی دوبارہ کھولا جائے۔پرویز مشرف اگر نہیں آئے تو حکومت سے کہہ کر انکو لانا چاہیئے تھا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی تقریر کا اختتام ایک پرجوش شعر پڑھ کر کیا۔
کچھ دیر کی خاموشی ہے پھر شور آئے گا
تمہارا وقت آیا ہے ہمارا دور آئے گا۔

Leave a reply