سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے قریبی ذرائع نے سابق صدر کی پاکستان منتقلی اور راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبروں کی تردید کرتے پوئے بتایا ہے کہ ان کی پاکستان منتقلی کی خبریں بے بنیاد ہیں اور وہ تاحال وطن واپس نہیں آرہے ہیں۔

سابق صدر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف تاحال دبئی میں ہیں، ان کو دبئی سے پاکستان شفٹ کرنے کی سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسی خبریں آئی تھیں کہ سابق صدر پرویز مشرف وطن واپس آرہے ہیں لیکن اس وقت سابق صدر کے خاندان والوں نے ردعمل دیا تھا کہ پاکستانی حکام کی طرف سے رابطہ کیا گیا مگر وہاں پر طبعی سہولیات دستیاب نہیں ہیں.

Shares: