پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے یا نہیں؟ اہم خبر
سابق وفاقی وزیر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوگئے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں فارورڈ بلاک کا تاثر دیا جارہا ہے،یہ فاشسٹ انداز میں حکومت چلائی جارہی ہے ،قانون کی حکمرانی نہیں،خوف کی فضا قائم ہے،
قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ جب سے حکومت آئی ہے ہم مسائل کی نشاندہی کررہے ہیں،اب حکومت ملک میں آئینی بحران پیدا کررہی ہے،سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے احکامات پر عمل نہیں کیا جارہا .کل وزیر قانون نے کہا کہ وفاق کو کراچی کا کنٹرول سنبھالنا ہے،احتساب کا عمل صرف چند جماعتوں تک محدود نہ رکھا جائے،کسی ایک طبقے کا نہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے،پاکستان کے احتسابی نظام کو شفاف ہونا چاہیے،
شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا آج مشترکہ اجلاس شام پانچ بجے ہے ،مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں.
آصف زرداری کو نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کر رکھا ہے
گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا
پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر
اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟