بشام واقعہ تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے پر اتفاق ہوا،عطا تارڑ

تمام چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت
0
185
pmln

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں موجود تمام چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت کردی ہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا،اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت سیکیورٹی ایجنسیز کے سربراہان شریک تھے، اجلاس میں وفاقی وزرا، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے،اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا گیا،

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل بشام میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، اجلاس میں سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا گیا ہے، عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے کوآرڈینیشن کامربوط نظام بنانے پر اتفاق کیا گیا،بشام واقع کے تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے، نواز شریف کی قیادت میں کراچی کا امن بحال ہوا، دہشت گردی ختم ہوئی، دہشت گردی کا خاتمہ ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،چینی دوستوں، حساس تنصیبات اور پاکستانی شہریوں کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے، کسی کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم نے ہمسایوں کے ساتھ امن قائم کرنے کی بات کی، ہم نے دہشتگردی کی جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کیے ، ہم 2018میں پرامن پاکستان چھوڑ کرگئے تھے، 2013میں جب آئے تو آئے روز دہشتگردی کے واقعات ہوتے تھے،اب دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے،دہشتگردی کے ناسور کوجڑسے اکھاڑنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے، چینی قوم اور قیادت کیلئے ہمارے بہت مثبت جذبات ہیں، چین نے پاکستان کا ہرمشکل وقت میں ساتھ دیا

سی پیک معاشی ترقی کا ضامن ، دشمن پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،عطا تارڑ
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سے روزگار میں اضافہ ،مہنگائی میں کمی ہوگی،سی پیک ملک میں معاشی ترقی کا ضامن ہے،سی پیک کے ذریعے نواز شریف کے دورمیں اربوں روپے کی سرمایہ کاری پاکستان آئی،ہر مشکل وقت میں اور عالمی فورمز پر چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے، دشمن پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، یہی وجہ ہے کہ جب چینی باشندوں پر یہ افسوسناک حملہ کیا گیا تو وزیراعظم نے تمام مصروفیات ترک کرکے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور چینی سفیر سے اظہار افسوس کیا اور اس افسوس ناک واقعے کی مذمت کی بلکہ تحقیقات کے حوالے سے یقینی دہانی کروائی کہ یہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے پُرعزم ہیں،پاک فوج ہو، سیکیورٹی ایجنسیز ہوں، وہ مکمل طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیتی ہوئی ہیں، کل چینی سفیر کے ذریعے چینی قیادت کو بھی اظہار افسوس کا پیغام بھجوایا گیا اور یقین دہانی کروائی کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کی اس جنگ میں ان واقعات کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور اس کو جڑ سے اکھاڑنے میں پاکستان پوری طرح پُرعزم ہے،عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی بیانیے کو فروغ دینے کیلئے ریاست کو داؤ پر لگایا گیا، قومی اسمبلی کا یکم اپریل کو اجلاس ہو رہا ہے ، اپوزیشن بھی قومی اسمبلی میں دہشتگردی کے معاملے پر کردار ادا کرے، عمران خان اپنے قول وفعل کے خود ذمہ دار ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان قانون کے مطابق اپنے قول وفعل کی سزابھگت رہے ہیں،وہ کون تھا جو دہشت گردوں کے لیے ہمدردی رکھتا تھا؟ وہ کون تھا جس نے نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کی میٹنگ نہیں بلائی، بانیٔ پی ٹی آئی نے توجہ کیوں نہیں دی؟

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ آپ کا سوال آئے، میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ وہ خط چیف جسٹس پاکستان کو لکھا گیا ہے جب تک وہاں سے کوئی لائحہ عمل اختیار نہیں کیا جاتا یا وہاں سے اس کا کوئی جواب نہیں آتا، بطور حکومتی نمائندے کے اس پر تبصرہ کرنا فی الحال مناسب نہیں ہو گا، ایک ادارے کے ججز نے اپنے ادارے کے ہیڈ چیف جسٹس کو خط لکھا ہے، اس لیے انتظار کریں گے کہ کیا لائحہ عمل اختیار کیا جاتا ہے؟

امریکہ نے پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے،

چین نے شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں اپنے باشندوں کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

پاک فوج نے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کی 

شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

Leave a reply