مصیبت میں گھرے سیلاب متاثرین کا مشکل وقت میں سہارا بننے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم

0
39

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مصیبت میں گھرے سیلاب متاثرین کا مشکل وقت میں سہارا بننے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مصیبت میں گھرے سیلاب متاثرین کا مشکل وقت میں سہارا بننے کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ‏میں نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں اس وقت بھی لاکھوں معصوم بچے، بزرگ اور خواتین سخت سردی اوربےسروسامانی کی حالت میں موسمیاتی تبدیلی کے ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہے ہیں . وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ ہم سب کو مصیبت میں گھرے ان پاکستانیوں کا اس مشکل وقت میں سہارا بننے کی ضرورت ہے.


مزید یہ بھی پڑھیں.
طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
پنجاب حکومت جانے کی اطلاعات کے باوجود پرویز الہٰی کی رات گئے تک مصروفیات
لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز
بازو میں شدید درد کی شکایت، وجہ لبلبے کا سرطان قرار
اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد
یاد رہےکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز صوبہ سندھ میں ضلع خیرپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا. وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کو ان کے دورہ خیر پور کے دوران سیلاب کی تباہ کاریوں، متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاوشوں پر بریفنگ دی گئی تھی .وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے امدادی کاموں کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین کا احوال جاننے کے لیے ان سے ملاقات کی تھی.

Leave a reply