الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی ری اوپننگ کی مناسبت سے موسیقی کی محفل کاانعقاد

لاہور:الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی ری اوپننگ کی مناسبت سے موسیقی کی محفل کاانعقادکیا گیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے تقریب کے تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج الحمراء کے لئے تاریخی دن ہے،نوجوانوں کے موقع فراہم کرنے کے راہ ہموار کر رہے ہیں۔

سینئر چیف پی اینڈ ڈی سلمان افتخار شامی اور یاسر مبین کی خصوصی شرکت کی۔سینئر چیف پی اینڈ ڈی سلمان افتخار شامی نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء اکیڈمی نوجوانوں کے روشن مستقبل کا ادارہ ہے۔نامور آرٹسٹ استاد حامد علی،ترنم ناز،عبد الرؤف،سارہ رضا خان،ایمان فاطمہ و دیگر مہمان اعزاز تھے۔

پروگرام میں الحمراء اکیڈمی کے اساتذہ و نوجوانوں آرٹسٹو ں کی پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا۔الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی تزئین و آرائش کے بعد ری اوپن کیا گیا ہے۔دیباکرن،رمشا اشرف،فلک،نرشا سرفراز،حسن،تحسین،ایمان فاطمہ نے اپنے فن کا جادو جگایا۔الحمرا اکیڈمی اساتذہ نے قومی ترانہ پیش کیا،نامور گٹارسٹ سجاد طافو کی متاثر کن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

الحمراء اکیڈمی کو نیا انداز ملنے پر تمام اساتذہ و نوجوان آرٹسٹ پرمسرت نظر آئے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض نوین روما نے بخوبی احسن نبھائے۔

Comments are closed.