سکھر: چوروں نے بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی کمپنی کی گاڑی لوُٹ لی-
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے سائٹ ایریا میں چوری کی بڑی واردات سامنے آئی ہے، جہاں چور بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی کمپنی کی گاڑی کے تالے توڑ کر 5 کروڑ روپے کی بھاری رقم لے اڑے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی-
کراچی: ایک اور بینک کیش وین لوٹ لی گئی، مسلح ملزمان ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم لے کر فرار
حکام کا کہنا ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے چوروں کو ڈھونڈنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جب کہ کمپنی انتظامیہ اور سیکیورٹی گارڈز کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، ایس ایچ او کے مطابق واقعہ سائیٹ ایریا تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
واضح رہے کہ بینک وین لُٹنے کا یہ واقعہ پہلی بار پیش نہیں آیا اس قبل گزشتہ برس دسمبر کراچی میں کیش وین تقریبا 3 کروڑ30 لاکھ روپے کی رقم بینک میں جمع کرانے پہنچی تھی اور مسلح ملزمان تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے-
میاں چنوں: تلمبہ میں پیش آنیوالا افسوسناک واقعہ، ابتدائی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش
نارتھ ناظم آباد تھانے کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک بی واقع نجی بینک میں ایس اوایس نامی پرائیوٹ سیکورٹی کمپنی کے گارڈز رقم جمع کرانے پہنچے تو اس ہی دوران موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے دو سیکورٹی گارڈز کو گولیاں مارکر رقم سے بھرا ایک تھیلا چھین کر فرار ہوگئے تھے مسلح ملزمان نے 8 سیکنڈ میں واردات مکمل کی اور آناً فاناً فرار ہو گئے جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2 سیکیورٹی گارڈز کو زخمی کردیا تھا-
قبل ازیں گجرات میں ڈاکوؤ ں نےبینک الحبیب ڈنگہ برانچ کی کیش لانیوالی گاڑی سے 60لاکھ روپے لوٹ لیے تھے –