مسلمانوں نے تلوار نہیں،علم سے ترقی کی، وزیراعظم

0
50

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ آج ہر جگہ مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے اس پر سوچنا چاہئے، دینی طلبا کو جدید تعلیم سے بھی آراستہ کیا جائے گا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں دینی مدارس کے طلبا کو انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جوش میں آکر باتیں نہیں کرتے، ایک وقت میں دنیا میں سب سائنسدان مسلمان تھے، سات سو سال تک سارے سائنسدان مسلمان تھے، علم طاقت ہے، انگریزنے جب حکومت شروع کی تو مسلمان ہندوستان میں کمزور ہوئے،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نبی اکرم ﷺنے کہا تعلیم حاصل کرنے کےلیےچین بھی جانا پڑے توجائیں،وزیراعظم نے وفاقی وزیرتعلیم کو مبارکباد بھی دی، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم میں طبقات بنائے گئے ہیں جب ہماری حکومت آئی تو فیصلہ کیا تھا کہ مختلف سلیبس ختم کریں گے، دینی مدارس کے طلبا کو دنیوی تعلیم بھی دیں گے، اسلام انسان بننا سکھاتا ہے، ایٹم بم بھی انسان نے بنایا انسان تعلیم سے بہت کچھ کر سکتا ہے،

اسلام اور تعلیم ساتھ ساتھ رہیں تو قوم کو انسانیت کی طرف لے کر جاتے ہیں، جو اسلام ہمیں بتاتا ہے وہ صحیح ہے، اس دنیا میں آںے کا مقصد اور مرنے کے بعد کیا ہو گا یہ اسلام بتاتا ہے ،سائنس نہیں، سائنس کے مطابق دنیا کا مقصد پیسہ بنانا ہے. دینی تعلیم اچھے برے کی تمیز بتاتی ہے،

وزیراعظمم عمران خان نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم نے کمیٹی بنائی ہے ہماری کوشش ہو گی کہ پاکستان میں تعلیمی نظام بہتر ہو، اسلامی تعلیم اور سائنس کی بھی سمجھ ہو ،پھر پاکستانی نوجوان تیار ہوں اس مقصد کے لئے جس کے لئے پاکستان بنا تھا،علامہ اقبال لوگوں کودینی تعلیم کی طرف لےکرآئے،علامہ اقبال نےپہلے مغربی فلسفے کو سمجھا،انگریزی اردو نظام سے مدارس کو الگ کرنا ناانصافی ہے،

Leave a reply