ملا عبدالغنی برادرکی سربراہی میں افغان طالبان کاوفد اسلام آباد پہنچ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے وفد کی پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں،طالبان کا وفدامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بھی ملاقات کرے گا , افغان طالبان کے وفد کی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے،
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ افغان طالبان کا وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت کو اعتراض تھا،افغانستان میں خانہ جنگی پورےخطےکومتاثرکررہی ہے، کوشش ہےکہ طالبان اورامریکہ کےدرمیان دوبارہ بات چیت شروع ہو.طالبان وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت نےاعتراض اٹھایا ،افغان مسئلےکافوجی حل نہیں،مذاکرات کےذریعے ہی اس کاحل نکالاجاسکتا ہے،امریکہ طالبان مذاکرات کےبعدافغانوں میں بات چیت ہونی تھی،