دنیا بھر میں پھیلنے والی کورونا وبا کی وجہ سے بھارت کے 67ویں نیشنل ایوارڈز کی تقریب منعقد نہیں ہوسکی تھی جو بھارتی وزارت اطلاعات کی جانب سے گزشتہ روز منعقد کی گئی اور اس میں بہترین فنکاروں سمیت بہترین فلمز کے ایوارڈز بھی دیئے گئے۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے اس مرتبہ بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ ملیالی زبان کی فلم ‘مرکڑ: دی لائن آف عربین سی’ کو ملا ہے۔

یہ فلم 16 ویں صدی میں انڈین ساحلی شہر کیلیکٹ (موجودہ دور کے کوژیکوڈ، کیرالہ) پر پرتگالیوں کے حملے کے خلاف وہاں کے مسلمان امیر البحر محمد علی، کنجلی مرکڑ چہارم کے بارے میں ہے۔

یہ جنوبی انڈیا کی سب سے اہم تجارتی بندرگاہوں میں سے تھی اور یہاں کے تحفظ کے لیے بحری فوجوں نے اہم کردار ادا کیا۔

پرتگالیوں کو اس ایک صدی طویل جنگ میں بالآخر 1600 میں کامیابی حاصل ہوئی مگر اس دوران چار کنجلی مرکڑوں نے اتنے عرصے تک کامیابی سے اس جگہ کا دفاع کیے رکھا۔

واضح رپے کہ یہ فلم معروف فلم ساز پریادرشن نے لکھی ہے اور اُنھوں نے ہی ہدایتکاری بھی کی ہے بالی وڈ سٹار سنیل شیٹی بھی اس فلم میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس فلم کو ویسے تو مارچ 2020 میں ریلیز ہونا تھا تاہم کوویڈ 19 کے باعث اس کی ریلیز تاخیر کی شکار ہوئی اور اب یہ 13 مئی 2021 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کنگنا رناوت نے بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

Shares: