آسٹریلیا کی مسلمان خاتون سینیٹر فاطمہ پے مان نےمبینہ طور پر انہیں شراب پینے اور میز پر رقص کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کرنے پر ساتھی رکن کے خلاف پارلیمان کے نگراں ادارے میں شکایت درج کرائی ہے-

بدھ کے روز آسٹریلوی نشریاتی ادارے اے بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے 30 سالہ سینیٹر فاطمہ نے بتایا کہ ایک پرانے ساتھی نے ایک سرکاری تقریب میں شراب پینے کے بعد ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا، ساتھی رکن نے ان سے کہا کہ چلو تمہیں شرا ب پلاتے ہیں اور تمہیں میز پر رقص کرتا دیکھیں گے، سینیٹر فاطمہ نے ساتھی شخص سے کہا کہ میں یہاں ایک حد کھینچ رہی ہوں دو ست، بعد ازاں انہوں نے باضابطہ شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ یہ واقعہ کب پیش آیا اور مذکورہ شخص کون تھا،افغانستان میں پیدا ہونے والی فاطمہ پے مان آسٹریلوی پارلیمان میں حجاب پہننے والی پہلی خاتون سینیٹر ہیں، ان کے انتخاب کو اقلیتوں کے لیے ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

فرانسیسی کمپنی اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین پہنچ گئے

پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا

Shares: