امریکا،مسلم سیاستدان خاتون پر تشدد

حملہ آور نے پہلے پہل خاتون پر فحش تبصرے کیے پھر انہیں پکڑا
0
33
america

مریکی ریاست کنیکٹی کٹ کی قانون ساز اسمبلی کی نمائندہ مریم خان کو عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد متعصب شہری نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے خاتون زخمی ہوگئیں۔

باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق مسلمان خاتون پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ عید الاضحیٰ کی نماز پڑھ کر عیدگاہ سے باہر نکلیں۔ حملے کو دیکھتے ہی ایک ساتھی نمازی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو پکڑ لیا۔ دریں اثنا باقی لوگ بھی جمع ہوگئے اور پولیس کے آنے تک حملہ آور کو پکڑے رکھا۔

قانون ساز اسمبلی کی نمائندہ مریم خان عید کی صبح اپنی بہن اور اپنے بچوں کے ساتھ XL سینٹر کے باہر موجود تھیں جو ہارٹ فورڈ کے مرکز میں واقع ایک میدان ہے۔ اس سینٹر میں عید کی نماز کیلئے تقریباً 4,000 لوگ جمع ہوئے تھے۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز، کنیکٹی کٹ کے سربراہ فرحان میمن نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آور نے پہلے پہل خاتون پر فحش تبصرے کیے پھر انہیں پکڑا، مارا اور انہیں زمین پر گرادیا۔ خاتون کو معمولی چوٹیں آئی ہیں –

ہارٹ فورڈ پولیس کے مطابق 30 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت اینڈرے ڈیس مونڈ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی تصویر بھی جاری کی ہے۔

کنیکٹیکٹ ہاؤس اسپیکر میٹ رائٹر اور اکثریتی رہنما جیسن روزاس نے مریم خان پرحملے کی مذمت کی اور اسپیکر میٹ رائٹر نے کہا کہ اسٹیٹ کیپیٹل پولیس نے یقین دلایا ہے کہ ہارٹ فورڈ پولیس کے ساتھ مل کر تحقیقات کرے گی گورنر کنیکٹیکٹ نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پریشان کن ہے کہ واقعہ مقدس دن پر ہوا جس کا مقصد دعا کرنا تھا، قانون نافذ کرنے والے اہلکار مریم خان پر حملے کی مکمل تحقیقات کریں گے۔

Leave a reply