بھارت : مسلم خاندان کا اجتماعی قتل ، پانچ افرادکو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
اترپردیش:بھارت میں نریندرا مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کی خبروں کے ساتھ ہی مسلمانوں پر پھر سے ظلم وتشدد کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے. تازہ واقعہ میں حمیر پور ضلع ہیڈ کوارٹر کے رانی لکشمی بائی محلے میں جمعرات کی رات ایک ہی خاندان کے 5 لوگوں کو قتل کر دیا گیا. اطلاعات کے مطابق نور بخش کا بیٹا بیٹا رئیس اور ماں سکینہ کی لاش پہلے دروازے کی گیلری میں، بہو روشنی اور پوتی عالیہ کی لاش بستر پر اور روشنی کے رشتہ دار کی لاش ایک کمرے میں پایا گیا ہے۔ سبھی کا قتل پتھر یا ہتھوڑے سے سر میں چوٹ پہنچا کرکیا گیا ہے ۔ موت کی اصلی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گی۔‘‘ایس پی ہیم راج مینا نے واقعہ کے تعلق سے بتایا کہ حملہ آور نے ہتھوڑے کے ساتھ ساتھ پتھر سے کچل کر قتل کیا ہے۔ جائے واقعہ سے خون میں شرابور ہتھوڑا برآمد ہوا ہے
پولیس کے مطابق اس مسلمان خاندان کو بڑی بے دردی سے قتل کیا گیا .اس قتل کی وجہ تو معلوم نہیں ہوسکی .پولیس اس حوالے سے قریبی رشتہ داروں کے شامل ہونے کو بھی نظر انداز نہیں کررہی .پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ ہر پہلو سے اس اجتماعی قتل کا جائزہ لے رہی ہے