مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی
رحیم یارخان( )پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر میاں خالد شاہین نے کہا ہے کہ آزادی مارچ نا اہل حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گا۔مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔مرکزی قیادت کی ہدایت پر ضلع بھر میں تنظیم سازی مکمل کرنے کے لئے مشاورت شروع کردی ہے ۔تمام خالی عہدے چندروز میں مکمل کر کے مرکز کو بھجوا دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی آفس میں منعقد ہونےووالے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران انتقام کے نشے میں جو ہماری قیادت کے ساتھ ظلم اور زیادتیاں کر رہی ہے اسکا انہیں حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کارکن تمام تر اختلافاف بھلا کرپارٹی کی مضبوطی کے لئے جدوجہد کریں تاکہ نا اہل حکومت سے چھٹکارہ حاصل کر کہ دوبارہ نواز شریف کو اقتدار میں لایا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی صدر میں محمد شہباز شریف جس طرح متحرک ہو کر پارٹی کو متحد کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔کارکنوں کو بھی اسی طرح کام کرنا ہوگا۔اجلاس میں میاں عمر منیر، رانا عبدالشکور،لیلارام سمیت ضلع بھر سے آئے ہوئے عہدیداران اور کرکنان شریک تھے۔