پاکستانی قوم کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے پر وزیراعظم مستعفی ہو کر کمیشن میں پیش ہوں، عظمی بخاری

0
32

.پاکستانی قوم کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے پر وزیراعظم مستعفی ہو کر کمیشن میں پیش ہوں، ن لیگی رہنما کا مطالبہ

باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کے رانا مشہود احمد اور عظمی بخاری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب سے حکومت برسر اقتدار آئی ہے یہ صرف اور صرف جھوٹ ہی بولتی ہے.1 سو گیارہ ملین کا نقصان پاکستان کی معیشت کو اٹھانا پڑ رہا ہے.قوم سے جھوٹ بولتے رہتے ہیں اور لوٹتے رہتے ہیںطیارہ حادثہ ہوا ٹڈی دل کا حملہ ہوا وزیر نہ تو طیارہ حادثے پر گئے اور نہ ہی ٹڈی دل کے علاقوں میں ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم قوم کے پیسے سے عیاشی کر رہے ہیں.شہزاد اکبر آپ کے کالے دھن کا بچانے کے لیے لگایا گیا ہے.شہزاد اکبر نامی شخص نے جتنے کمیشنوں کی تحقیقات کی سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اس پر آنے والے اخراجات کون ادا کرے گا.چینی سکینڈل پر سبسڈی دینے والے مجرم ہیں.اسد عمر ،رزاض داؤد خسرو بختیار کو کچھ نہیں کہا گیا.ساڑھے تین سو بلین کی انڈسٹری کے اوپر سوالیہ نشان لگا دیا ہے.اس انڈسٹری میں شریف فیملی کا شئیر ایک فیصد سے بھی کم ہے

لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نے ایک پیسہ سبسڈی نہیں لی.قوم سے جھوٹ بولا جارہا ہےشاہد خاقان عباسی کے بارے میں کہا گیا کہ سلمان شہباز دائرہ لیتے رہے۔ یہ سب جھوٹ ہے.پاکستانی قوم کو چونا لگانے والوں پاکستان کے غریب پر دو وقت کی روٹی تنگ کرنے والوں جھوٹ بولنا بند کردی.چینی کمیشن کی رپورٹ میں شریف فیملی کا نام تک نہیں تھا

آج بھی چینی 85 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے اس کا زمہ دار کون ہے.پاکستانی قوم کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے پر وزیراعظم مستعفی ہوں اور کمیشن میں پیش ہوں

Leave a reply