مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے ذمہ داری اٹھا لی
پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ
میزبان جماعت مسلم لیگ(ن) میڈیا کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرئے گی،میڈیا کو اوبی کنکشن فراہم کیا جائے گا، میڈیا کےلیے دو الگ کنٹینرز تیار کرلیے ہیں ،میڈیا کےلیے کنٹینرز جلسہ کے دونوں سائیڈ پر لگائے جائیں گے
میڈیا کے نمائندوں کی جلسہ گاہ میں انٹری لیڈی ویلنگٹن ہسپتال گیٹ سے ہوگی ،صبح دس بجے کے بعد میڈیا وین اور نمائندے اپنی پوزیشن لے سکتے ہیں،جلسہ گاہ کے دواطراف کے کنٹینرز میڈیا کےلیےسینٹر میں مین سٹیج پی ڈی ایم قائدین کےلیے ہوگا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم جلسہ سے ایک روز قبل حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا
پنجاب حکومت نے ہفتے کی دوپہرمینار پاکستان کے اطراف 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ان علاقوں کی گلیاں آج رات 12 بجے سے بند کردی جائیں گی۔ لاہورمیں رنگ محل،شیراں والا گیٹ،موچی گیٹ،بھاٹی گیٹ میں سمارٹ لاک ڈاون ہوگا
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے واضح کیا ہے کہ لاک ڈاون والے علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ اوردفاتربندرہیں گے ۔ علاقہ مکینوں کی نقل وحمل محدود ہوگی جبکہ انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد کو نکلنے کی اجازت ہوگی۔ سمارٹ لاک ڈاون کے دوران ہر قسم کے اجتماعات پرمکمل پابندی ہوگی۔