مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو جیل سے شفٹ کرنے کی درخواست دے دی

0
37

مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو جیل سے شفٹ کرنے کی درخواست دے دی

باغی ٹی وی : مسلم لیگ نون نےایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں قائدحزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو جیل سے اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مسلم لیگ نون کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ نے محکمہ داخلہ پنجاب کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں گزشتہ ہفتے سے کورونا کا شکار ہیں، ان کی میڈیکل ہسٹری اتفاق اسپتال میں موجود ہے۔
واضح‌ رہے کہ اس قبل ن لیگ کے صدر میاں‌ شہباز شریف کے بیٹے اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کو کرونا ہو گیا اس سلسے میں‌ میں شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔
میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر۔:

مریم نوازنے تصویر تبدیل کر لی

Leave a reply