پاکستان مسلم لیگ ق کی صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران پر تشدد کی شدید مذمت
پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے ڈپٹی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے سینئر صحافی کراچی پریسں کلب کے صدر محمد امتیاز خان فاران پر تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کی طرف سے تشدد کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد صادق شیخ نے کہاکہ جسں انداز میں ایک ٹی دی پروگرام میں صدر کراچی پریس کلب پر تشدد کیا گیا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں. انہوںنے کہاکہ امتیاز خان فاران نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء کی حمایت کی ہے ان پر تشدد سمجھ سے بالا تر ہے.
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر مسرور سیال اپنی زبان سے بھی اپنا موقف دے سکتے تھے لیکن معزز صحافی پر پروگرام کے دوران گالی گلوچ اور تشدد نے انکی سوچ کو عیاں کردیا، محمد صادق شیخ نے تحریک انصاف کے سربراہ وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے وہ اس واقعے کا سخت نوٹسں لیں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف رہنما کی طرف سے صدر کراچی پریس کلب کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی تمام صحافتی تنظیموں نے مذمت کی ہے.