سید ظہیر عباس شاہ بیوروچیف حافظ اباد سے مسلم لیگ ن حافظ آباد کا یوسی سولنگی اعوان کے پارٹی عہدیدران کو نوٹیفکشن تقسیم کرنے کے لیے مدھریانوالہ میں رانا عمران کے ڈیرے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا.سابق وفاقی وزیر صحت ناٸب صدر پنجاب مسلم لیگ ن محترمہ ساٸرہ افضل تارڑ اور ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری محمد بخش تارڑ کی آمد کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا.
سینٸر ناٸب صدر مسلم لیگ ن حافظ آباد راے قمر زمان کھرل، سینٸر ناٸب صدر ریاض احمد تارڑ، نوجوان لیڈر میاں مظفر حسین تارڑ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری زمان بھون، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سرفراز تارڑ، صدر پی پی 70 راے جاوید، جنرل سیکرٹری پی پی 70 شیخ نوید سمیت ضلعی و پی پی 70 کے عہدیدران نے شرکت کی. میٹنگ کا مقصد یونین کونسل سطح پر بننے والی تنظیم کے عہدیدران کو نوٹیفکشن تقسیم کرنا تھے، اس موقع پر محترمہ ساٸرہ افضل تارڑ، محمد بخش تارڑ، راے قمر زمان کھرل، راے جاوید کھرل، نے شرکا سے خطاب بھی کیا.

Shares: