مسلم رگبی اسٹار کا جوا کھلانے والی فرم کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار

ٹورنٹو:سمندرپارسفرکرنےوالے اکثرمسلمان سکالرز کہتے ہیں کہ مغرب میں اسلام نہیں مگرجومسلمان ہوجاتے ہیں وہ پکے مسلمان ہوتے ہیں ،اورمشرق میں اسلام ہے لیکن یہاں حقیقی مسلمان نہیں ، اس پراپنی اپنی رائے ہے مگربعض واقعات نے تو یہ دلیل سچ ثابت کردی جیسے کہ مسلم رگبی اسٹار سونی بل ولیمز نے جوا کھلانے والی فرم کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کردیا۔

مسلم رگبی اسٹار سونی بل ولیمز نے ٹورنٹو وولف پیک سے10 ملین ڈالر کا معاہدے ہونے کے باوجود جوا کھلانے والی فرم کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کردیا۔انھوں نے2009 میں اسلام قبول کیا تھا، کلب کے چیئرمین باب ہنٹر نے کہاکہ وہ اور باقی کھلاڑی اس فیصلے کا احترام اور انھیں سپورٹ کرتے ہیں۔

یاد رہےکہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہےکہ کسی نو مسلم نے اپنے دنیاوی مستقبل کوداوپرلگایا ہوبلکہ اس سے پہلے بھی کئی ایسے واقعات ہوچکے ہیں کہ اسلام لانے کے بعد یہ اسلام کےشعائر کی حفاظت کرتے ہیں اورپھر اس پر ڈٹ بھی جاتے ہیں‌

Comments are closed.