بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کامسلمان وین ڈرائیورپرگائے کا گوشت لیجانےکے شبہ پر بری طرح تشدد

بھارت میں انتہا پسند ہندؤں نے مسلمان وین ڈرائیور کو گائے کا گوشت لے جانے اور مویشیوں کی اسمگلنگ کے شبہ میں بے رحمی سے مارا پیٹا۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جن میں انتہا پسند ہندو ایک شخص کو بری طرح مار پیٹ رہے ہیں جس کی شناخت محمد عامر کے نام سے ہوئی ہے، اس کو کئی افراد نے بیلٹوں سے مارا پیٹا جب کہ اس کی شرٹ پھاڑ دی گئی،جبکہ مسلمان وین ڈرائیو بار بار اپنی بے گناہی کا یقین دلاتا دکھائی دیا-

بھارتی فلم "کشمیرفائلز” کو سنسر کرنا نیوزی لینڈ کے باشندوں کی آزادی پر…

ایس پی (سٹی) ایم پی سنگھ نے کہا کہ وین، جو متھرا کے گووردھن سے ہاتھرس میں سکندر راؤ کی طرف جارہی تھی، رال گاؤں میں مقامی باشندوں اور گاو رکشکوں نے روک لیاتاہم، ابتدائی تفتیش کے دوران، کچھ بھی نہیں ملا، وین میں مویشیوں کی ہڈیاں تھیں۔ جن کے لیے عامر کے پاس لائسنس تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ افراد نے مبینہ طور پر ڈرائیور کو یرغمال بنایا اور اسے بے دردی سے مارا۔ ایس پی نے کہا کہ دو دیگر افراد کو بھی عوام نے وین ڈرائیور کے ساتھ روابط کے شبہ میں مارا پیٹا، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے تینوں افراد کو ہجوم سے بچایا اور انہیں طبی علاج کے لیے بھیج دیا۔

بھارت سے ٹرکوں میں افغانستان جانے والا بھارتی امدادی سامان مشکوک

پولیس نے کہا کہ 16 شناخت شدہ افراد جن میں وی ایچ پی سے تعلق رکھنے والے وکاش شرما اور بلرام ٹھاکر شامل ہیں اور کچھ نامعلوم افراد کے خلاف آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، بشمول 307 (قتل کی کوشش)، عامر کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت پر۔

ایف آئی آر میں عامر نے کہا ہے کہ "شرما اور ٹھاکر نے رال گاؤں میں ان کی گاڑی کو روکا اور یہ جاننے کے بعد کہ جانوروں کی ہڈیاں ہاتھرس لے جایا جا رہا ہے، انہوں نے اسے بری طرح مارنا شروع کر دیا-

بھارتی فوجی افسر نے کی جونیئر اہلکار کی بیوی سے زیادتی کی کوشش

Comments are closed.